محکمہ ایکسائز کی کارروائی٬ 408 شراب کی بوتلیں برآمد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے چھاپہ مار کارروائی میں ایک مکان سے 408 شراب کو بوتلیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چائولہ کی ہدایت پر غیر قانونی کچی شراب کے خلاف جاری مہم کے دوران صوبائی انٹیلی جنس ایکسائز سندھ کی ٹیم نے نئی کراچی میں ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران وہاں موجود 408 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں٬ مزید تفتیش جاری ہے۔