اورنج لائن ٹرین کے ز یرتعمیر روٹ کی صفائی اور ملبہ اٹھانے کے معاملے پر ایل ڈی اے اورواسا میں ٹھن گئی

ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے بھجوائے گئے آٹھ کروڑسینتالیس لاکھ روپے بل کو اورنج لائن انتظامیہ نے بلا جواز قرار دیدیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء)اورنج لائن ٹرین کے ز یرتعمیر روٹ کی صفائی اور ملبہ اٹھانے کے معاملے پر ایل ڈی اے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹھن گئی‘ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے بھجوائے گئے آٹھ کروڑسینتالیس لاکھ روپے بل کو اورنج لائن انتظامیہ نے بلا جواز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے ایک ماہ قبل آٹھ ماہ کے دوران تعمیراتی ملبہ اور روٹ صاف رکھنے پر آٹھ کروڑ سینتا یس لاکھ روپے کا بل ایل ڈی اے کو بھجوایا تھابل میں پیکیج ون کی صفائی کی مد میں چھ کروڑ اکیس لاکھ اور پیکج ٹو کی صفائی کی مد میں دو کروڑ پچیس لاکھ روپیکابل بھجوایا ایل ڈبلیو ایم سی نے آٹھ ماہ میں ڈیرہ گجراں سے علی ٹا ? ن رائیونڈ تک پیکج ون اورٹو پر تین ہزار آٹھ سو چونسٹھ ٹن ملبہ اورکوڑا ٹھکانے لگایا ایل ڈبلیو ایم سی کے ایک سو ستاون ملازمین روزانہ ڈیوٹی دیتے رہے جبکہ چار ٹریکٹر ٬ سات ڈمپر ٬ تین مکینکل سوئیپرز ٬ واٹر باوزرز اورنج لائن پر موجود رہے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ ایل ڈبلیو ایم سی نیایل ڈی اے کوتکنیکی٬وڈیو اورویسٹ کاٹیکنیکل ڈیٹا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔