الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 336ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی ٬ْ نوٹیفکیشن جاری

22 سینیٹرز٬ 66 اراکین قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے 137 ٬سندھ اسمبلی کے 49 اراکین ٬ْ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی شامل

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹ وقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 336 ارکان کی رکنیت معطل کردی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں 22 سینیٹرز٬ 66 اراکین قومی اسمبلی پنجاب اسمبلی کے 137 ٬سندھ اسمبلی کے 49 اراکین شامل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق معطل ارکان پارلیمنٹ قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ٬ پیپلزپارٹی کے سینٹر سعید غنی٬ فہمیدہ مرزا٬ پی ٹی آئی کے اعظم سواتی٬ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد الرشید٬ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی٬ نسرین جلیل٬ بیرسٹر سیف سمیت حکومت کے کئی اہم رہنماشامل ہیں جن خرم دستگیر٬ طلال چودھری٬ پیر امیر الحسنات شاہ٬ لیاقت ترکئی٬ محمد صالح شاہ٬سینیٹر سعید غنی ٬سینیٹر فروغ نسیم ٬سینیٹر نہال ہاشمی اور سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی٬ جام خان٬ارباب غلام رحیم ٬ اویس مظفر٬ سہیل منصور خواجہ٬ علی رضا عابدی ٬ مولانا شیرانی ٬عائشہ گلالئی٬ عارف علوی٬ مہرین رزاق بھٹو٬ مائزہ حمید ٬ایم پی اے رانا محمود الحسن ٬خرم جہانگیر وٹو٬ عامر حیات ہراج کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں سینیٹ٬ قومی وصوبائی اسمبلی کے ایک ہزارایک سو سے زائد ارکان کی اکثریت نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی تھی جن میں وزیر اعظم نواز شریف اور عمران کان بھی شامل ہیں تاہم جن ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کروائی ان کو مہلت دی گئی تھی۔