ڈاکوئوں اور راہزنوں کے گرفتار ملزمان سے برآمد لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اصل مالکان میں تقسیم

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈاکوئوں اور راہزنوں کی واداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کو ڈاکوئوں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ ملزمان سے برآمد کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ان کے اصل مالکان میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان٬ مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے تھانہ باغباپنورہ٬قلعہ گجر سنگھ٬ چوہنگ٬ جوہرٹائون٬ مصری شاہ٬ فیصل ٹائون شاد باغ اور ستوکتلہ میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج ذیل شہریوںمیاں سجاد اسلم٬ افتخار٬ محمد ندیم٬ عمر منان ٬ سید حبیب ٬ قمر عباس٬ محمد امین٬ تنویر حسین٬ محمد شاہد اور راجہ فیصل میںلاکھوں روپے مالیت کی نقدی ان کے اصل وارثان کے سپرد کیے ۔