جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام 29اکتوبر کو ملک گیر ’’ پاکستان زندہ باد کنونشن ‘‘ ہو گا ‘ سید ریاض حسین شاہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریا ض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام 29اکتوبر کو راولپنڈی میں ملک گیر ’’ پاکستان زندہ باد کنونشن ‘‘ ہو گا جس میں ملک بھر سے ہزارو ں علماء و مشائخ شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

کنونشن کی سرپرستی پیر سید حسین الدین شاہ اور صدار ت پیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی کریں گے جبکہ کنونشن سے مفتی منیب الرحمن ٬ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی ٬ پیر نظام الدین جامی٬ پیر نقیب الرحمن٬ صاحبزادہ محمد حامد رضا٬ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ٬حاجی محمد حنیف طیب٬ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ٬ علامہ رضا ثاقب مصطفائی٬ پیر عتیق الرحمن فیض پوری٬ پیر کرنل محمد سرفراز محمدی٬ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی٬ صاحبزادہ عبد المصطفیٰ ہزاروی٬ سید بوعلی شاہ اور دیگر خطاب کریں گے۔

سید ریا ض حسین شاہ نے کہا کہ کنونشن کے شرکاء پاکستان محبت کا والہانہ اظہار کریں گے۔ کنونشن کے شرکاء اپنے سینوں پر پاکستا ن کا جھنڈا آویزاں کریں گے اور ان کے ہاتھوں میں بھی پاکستان کے جھنڈے ہو نگے۔ پاکستان زندہ باد کنونشن قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :