انجینئر نصیب اللہ بلوچ کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ‘ سینیٹر سراج الحق

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پنجگور سے کسیکو کے ایکسئین انجینئر نصیب اللہ بلوچ کے اغوا کی مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت بلوچستان انجینئر نصیب اللہ بلوچ کو جلد از جلد بازیاب کرانے کے لیے حرکت میں آئے ۔سراج الحق نے کہاکہ ایکسیئن کسیکو کا اغوا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

انجینئر ز قوم کا سرمایہ ہیں ۔ ایکسیئن نصیب اللہ بلوچ کے اغوا سے انجینئرز کمیونٹی سخت تذبذب کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کئی روز گزر جانے کے باوجود ایکسیئن کسیکو پنجگور کا بازیاب نہ ہونا اس بات کی غمازی کرتاہے کہ ارباب اقتدار و اختیار کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں ۔

(جاری ہے)

بڑے لوگوں کے عزیز و اقارب لاپتہ اور اغوا ہو جائیں تو پورے ملک میں سیکورٹی ٬قانون نافذکرنے والے ادارے حرکت میں آجاتے ہیں لیکن عام آدمی اغوا ہو جائے تو کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

انہوںنے پاکستان انجینئرزفورم بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد کو یقین دلایا کہ ایکسیئن نصیب اللہ بلوچ کی بازیابی کے لیے جماعت اسلامی ہر فورم پر آواز بلند کرے گی ۔ سراج الحق نے کسیکو انتظامیہ اور نصیب اللہ بلوچ کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی آپ کے شانہ بشانہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :