شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے زیرِ اہتمام تحقیقی سیمینار ز کا انعقاد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:27

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی فیکلٹی آف فزیکل سائنسز کے زیرِ اہتمام تحقیقی سیمینار ز منعقد ہوئے٬ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز نے صدارت کی ٬شعبہ جیوگرافی میں محقق نور حسن چانڈیو نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کا دوسرا سیمینار ضلع قمبر شہدادکوٹ کی زراعت پر محکمہ آب و نہار کے پانی کے اثرات کے عنوان پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیق کا مقصد ضلع قمبر شہدادکوٹ میں محکمہ آب و نہار کی پانی کے زراعت کے اثرات پر مفصل تحقیق کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضلع کی زمین زراعت کے لحاظ سے صوبہ سندھ کی سب سے زیادہ زرعی زمین ہے۔ شعبہ ریاضی میں ایم ایس کا سیمینار محقق ناظم حسین حاجانو نے گرافک تھیوری پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تحقیق گراف تھیوری ٬ گراف اور اس کی ایپلیکیشن ٬ گراف لیبلنگ٬ اور ریاضی میں گراف کے استعمال پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ ریاضی میں ایم ایس کا دوسرا سیمینار محقق عبدالنعیم کلہوڑو نے دو رابطی گراف تھیوری کے عنوان پر پیش کرتے ہوئے ریاضی میں دو شماریارتی لحاظ سے گراف تھیوری کو پیش کیا۔

انہوں نے لٹریچر ریویواور تحقیق کے مقاصد سے آگاہی دی۔ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر نے خطاب کرتے ہوئے محققین کے کام کو سراہا اور کہا کہ محققین کے تحقیقی کام سے یونیورسٹی میں تحقیقی کلچر مزید پروان چڑھے گا۔