طیب حفیظ چیمہ کی ٹریفک پولیس لائن مناواں کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:27

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک پولیس لائن مناواں کے وزٹ کے دوران تعمیراتی کاموں سمیت سکیورٹی اورصفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت٬ اس دوران ایس پی سٹی محمد آصف صدیق ٬ایس پی صدر سردار محمد آصف اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے مناواںٹریفک پولیس لائن کی صفائی٬ سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا اوراحکامات جاری کیئے۔سی ٹی او نے ایس پی ہیڈ کواٹرز کو ہدایت کی کہ پولیس لائن کی سکیورٹی کے حوالے سے ہر ممکن وسائل بروئے کا رلائے جائیں ۔انہوں نے ٹریفک پولیس لائن مناواں کی عمارت میں استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے میس اور کینٹین کے وزٹ کے دوران اشیائے خوردونوش چیک کرتے ہوئے میس انچارج کو ہدایت کی کھانے پینے کی اشیاء کا معیار بہترین رکھا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔

طیب حفیظ چیمہ نے آر آئی لائنز کو حکم دیا کہ پریڈ گرائونڈ اور گرونواح پھولوں اور پودوں سے بہترین تزئین وآرائش کی جائے٬ موسم کی شدت کے پیش نظر لائن میں پینے کیلئے صاف پانی کیلئے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وارڈنز کی صحت اور فلاح وبہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںانکی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :