سٹی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا 7روزہ شعور بیداری کیمپ دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:27

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرسٹی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے فیصل چوک میںگاڑیوں ٬موٹر سائیکلوں پر درست اور واضح نمبر پلیٹس لگانے بارے 7روزہ شعور بیداری کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا٬21اکتوبر سے غیر نمونہ ٬بغیر نمبر پلیٹ ٬گرین نمبر پلیٹ اور ریوالونگ لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا آغاز کردیاجائے گا۔

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میںاٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سٹاف ٬ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک تھے۔ ٹریفک آگاہی کیمپ میں ابتک 5500سے زائدلوگوں میںبغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے آگاہی پمفلٹس تقسیم کیئے جاچکے ہیں اور شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے ایجوکیٹ بھی کیاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے٬ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔ انہوں نے وارڈنز کو حکم دیا کہ دوران ڈیوٹی ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنائیں٬چوکوں اور شاہراہوں پر لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیںجبکہ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بغیر نمبر اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی بارے جاری اس آگاہی مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا اخلاقی کردار ادا کرتے ہوئے دوسروں کو بھی ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :