ڈی سی او کا ا نسدادِ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کیلئے بہاولپور روڈ جی او آر ٹو کا دورہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:27

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ا نسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے بہاولپور روڈ جی او آر ٹو کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اولاہور نے وہاں پراِن ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس پر مامور ٹیموں کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیااور انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔

اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر میں روزانہ ڈینگی لاروا ملنے کی کمی ہورہی ہیں اور ڈینگی ٹیمیں ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے بڑی جدوجہد سے کام کر رہی ہیں۔ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :