عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری اور مذہبی فریضہ ہے۔ مقررین

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:25

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے زیر اہتمام عظیم الشان ختم نبوة کانفرنس جامع مسجدرحمة اللعالمین مہرفیاض کالونی فتح گڑھ لاہور میں منعقد ہوئی ٬ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے امت کے تمام طبقات نے بھرپور انداز میں شرکت کی ٬کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔

تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ ۔کانفرنس کی صدارت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مقامی امیر قاری ظہورالحق۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست شیخ الحدیث مولانامفتی محمد نعیم الدین ٬مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی٬ مجلس کے سیکرٹری اطلاعات مولاناعزیزالرحمن ثانی٬مولانا عبدالنعیم٬مولاناخالدمحمود٬مولاناسعیدوقاریز٬حافظ عبداللہ٬بھائی محمدسلیم٬قاری عابد حنیف کمبوہ٬مولانا محمدعثمان٬مولانامحمداسلم ٬مولانا قاری محمدرفیق زاہد سمیت دینی ومقتدر شخصیات نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے سرپرست مولانا مفتی محمدنعیم الدین نے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے امولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے٬قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ عقیدئہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔کانفرنس کے آخرمیں علماء کرام نے عوام سے وعدہ لیا کہ وہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرمیں میں بھرپور اندازمیں شرکت کریں۔