وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایف بی آر کو محصولات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنی کی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو محصولات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ہدایت کر دی۔انہوں نے یہ ہدایت ہفتہ کو یہاں ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔وزیر اعظم کے مشیر ہارون اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئر مین ایف بی آر نثار محمد خان نے وفاقی وزیر کو سالانہ ہد حاصل کرنے کیلئے محصولات جمع کرنے کی غرض سے ایف بی آر کی حکمت عملی اور اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئر مین نے کہا کہ محصولات جمع کرنے میں بہتری کیلئے ٹیم کے تمام ارکان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو سالانہ ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں تیز کرنیکی ہدایت کی اور کہا کہ پائیدار ترقی اور ملکی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے محصولات میں اضافے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :