محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز سے "صحت تعلیم سے " کتاب کی کاپی حاصل کرلی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:23

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ینگ ڈاکٹرز سے "صحت تعلیم سے " کتاب کی کاپی حاصل کرلی۔میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے سکولوں کے بچوں اور عوام کے لئے تیار کی جانے والی کتاب میں 3 4 مہلک بیماریوں پر تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی اور دیگر ڈاکٹرز کی جانب سے کتاب اس لیے ترتیب دی گئی ہے کیونکہ پچھلے چارسال میں ڈینگی سے 150افراد٬ خسرہ سے 230 بچے خناق سے 45 افراد اور کانگو سے 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سکولوں کے بچوں کو آگاہی دینے کے لیئے محکہ تعلیم کی جانب سے نصاب میں شامل کی جانے والی کتاب میں صرف ڈینگی سے متعلق معلومات موجود ہیں جو کہ ناکافی ہیں۔

میو ہسپتال کے شعبہ میڈیسن اور پیڈز کے 20 ڈاکٹروں کی جانب سے ترتیب کی گئی کتاب مستقبل میں ہزاروں جانیں بچانے کا باعث بنے گی۔اورینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اسے نصاب کا حصہ بنانے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :