وفاقی وزیر اکرم درانی‘ ناظم اعلی ارباب عاصم ٬ سی سی پی او محمد طاہر خان سمیت اہم اعلی شخصیات کی جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کی یقین دہانی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر اکرم درانی٬ ناظم اعلی ارباب عاصم ٬ سی سی پی او محمد طاہر خان سمیت اہم اعلی شخصیات نے جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کی یقین دہانی کر ا دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان کی قیادت میں گذشتہ روز وفاقی وزیر اکرم درانی٬ ناظم اعلی ارباب عاصم ٬ سی سی پی او محمد طاہر خان٬ جمعیت العلما اسلام ف کے رہنما وسابق صوبائی وزیر آصف اقبال دائودزئی سمیت اعلی شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کیںاور ان کو جماعت اسلامی کی22,23 اکتوبر کو اضا خیل میں ہونے والے آئندہ اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دی جو ان شخصیات نے قبول کر لی۔

سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان کے ساتھ وفد میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی کان ٬ صدر الخدمت فائونڈیشن خیبرپختونخوا و ڈسٹر کٹ ممبرخالد وقاص ٬ ڈسٹرکٹ ممبر محمد فیاض اور دیگر قائدین جماعت اسلامی شامل تھے ۔اس موقع پر حافظ حشمت خان نے کہا کہ یہ اجتماع عام سوبہ میں رواداری کی سیاسی روایت کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی رہ نمائووں کو بھی دعوت دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم خوشحال اور اسلامی پختونخوا کی تعمیر چاہتے ہیں اور یہ اجتماع عام اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :