نبی کریم سے منسوب ہر چیز کا احترام اور تعظیم جزو ایمان ہے‘اہل بیت اور صحابہ کرام ایمان و ہدایت کے روشن چراغ٬ان کی محبت ایمان کی ضامن ہی

اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی کا عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان اوراسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اسلام آباد بھر میں عظمت شہداء کانفرنسز کے جاری سلسلے میںسے ایک کانفرنس جامعہ جلالیہ مظہر الاسلام D-12/4٬اسلام آباد میںناظم اعلیٰ جامعہ ھذاٰ مفتی محمد نصیر نقشبندی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی ۔

اسلام آباد علماء کونسل انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ سے منسوب ہر چیز کا احترام اور تعظیم جزو ایمان ہے٬ ذات رسول ؐ تمام عظمتوں کا مرکز و محور ہے اسی مرکز و محور سے نور ایمان اور نور ہدایت نصیب ہوتا ہے جس کی بدولت انسان دنیا میںبھی کامیاب ہوتا ہے اور قبرو محشر میںبھی کامیاب و کامران ہوتا ہے اور اس سے کامل وابستگی سے عظمت رفتہ کی بحالی ممکن ہے٬ ا نہوںنے کہا کہ اہل بیت اور صحابہ کرام ایمان و ہدایت کے روشن چراغ اور ان کی محبت ایمان کی ضامن ہے ۔

(جاری ہے)

دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمران کردار امام حسین رضی اللہ عنہ کو مشعل راہ بناکر امت مسلمہ کی درست سمت میں رہنمائی کریں٬کانفرنس کے آخر میں لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا اور ملک وملت کی سلامتی اور معروف عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری(کراچی )کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کانفرنس میںعلامہ رفاقت علی جلالی٬مفتی محمد ایوب جلالی٬مولانا رمضان رسول جلالی و دیگر علماء سمیت کثیر تعداد میں عوام اہل سنت نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :