بھارت امریکی شہ پرخودکوعلاقے کاتھانیدارسمجھتا ہے۔سینیٹرسراج الحق

بھارت ایل او سی اورمستقل سرحدوں کااحترام نہیں کرتا،بھارتی فوج کے اندرسرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہی موجود نہیں،مسئلہ کشمیرمحض باتوں اورمذمت کی قراردادوں سے حل نہیں ہوگا۔امیرجماعت اسلامی کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:51

بھارت امریکی شہ پرخودکوعلاقے کاتھانیدارسمجھتا ہے۔سینیٹرسراج الحق

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2016ء) :امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرمحض باتوں اورمذمت کی قراردادوں سے حل نہیں ہوگا،برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹھان کوٹ،اڑی حملہ کے واقعات کے ڈنڈے انتہا پسند ہندو جماعتوں سے ملتے ہیں۔سمجھوتہ ایکسپریس کو نظر آتش کرنے کا بھارتی جرنیل کا بیان آن ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

مودی حکومت سرجیکل سٹرائیک کا کوئی ثبوت اپنے عوام کے سامنے پیش نہیں کرسکی۔سراج الحق نے کہا کہ بھارتی فوج کے اندرسرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔کشمیرایشو پرجماعت اسلامی اول روز سے پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے۔موجودہ حکومت کی سرے سے کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی ہوتی تو لازماً کوئی وزیرخارجہ بھی ہوتا۔بھارت امریکی شہ پرخودکوعلاقے کاتھانیدارسمجھتا ہے،ایل او سی اورمستقل سرحدوں کا احترام نہیں کرتا۔

متعلقہ عنوان :