الیکشن کمیشن کے دفاتر کھلے رہے ٬ْ بارہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے گوشوارے جمع کرائے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے گوشواروں کی وصولی کیلئی ہفتہ کو کھلے رہے۔

(جاری ہے)

صرف 12اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے شام چار بجے تک الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ و چاروں صوبائی الیکشن کمشنر دفاتر میں اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرائے۔