اٹک٬ڈینگی سے متعلق اہم اجلاس

ڈینگی کے کنٹرول کیلئے تمام ترکوششیں کی جارہی ہیں٬ تمام متعلقہ محکمے اپنے طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں ستمبر اور اکتوبر میں اس کے لئے زیادہ محنت اور کوشش کی ضرورت ہے ٬اے ڈی سی اکرام الحق

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی او آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت اے ڈی سی اکرام الحق نے کی․انہوں نے کہا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام ترکوششیں کی جارہی ہیں ان میں تیزی اور بہتری لانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنے طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں اورستمبر اور اکتوبر میں اس کے لئے زیادہ محنت اور کوشش کی ضرورت ہے کیونکہ اس موسم میں ڈینگی کے پھیلنے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے اجلاس میں ٹی ایم اوز محکمہ صحت محکمہ تحفظ ماحولیات اور دیگر متعلقہ م محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس کو انٹامالوجسٹ ثاقب حفیظ نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں کن کن جگہوں پر اس سلسلے میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اور دیگر سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے اے ڈی سی اکرام الحق نے کہا کہ ڈینگی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام محکمے بھرپور کوششیں کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں ہے انہو ںنے کہا کہ انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر سرکاری محکموں کے علاوہ عوام النا س کو بھی ڈینگی کے تدارک کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کے وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو خشک اور صاف ستھرا رکھیں اور جہاں کہیں بھی گلی محلے اور کہیں بھی پانی کھڑاپایا جائے اس کی نکاسی کا انتظام کیا جائے اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اس بارے آگاہ کیا جائے انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ گھروں میں مچھر مار سپرے کیا جائے اور گھروں کے اندر ایسی جگہوں جہاں کہیں ڈینگی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے وہاں فوری طور پر سپرے کیا جائے اس کے علاوہ خود اور بچے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیںاور رات کو سونے سے قبل مچھر مار لوشن کا استعمال کیا جائے انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو متنبہ کیا کہ ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز قابل قبول نہ ہو گی۔