وزیر خزانہ کی ایف بی آر حکام کو 3600 ارب ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر حکام کو 3600 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہفتے کو ایف بی آر کی پرفارمنس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر اور دیگر نے شرکت کی۔

چیئرمین ایف بی آر نثار محمد نے وزیر خزانہ کو ایف بی آر کے ٹیکس محوصلات کو جمع کرنے اور ریونیو ٹارگٹ کو بڑھانے کے حوالے سے اختیار کئے گئے طریقوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نے کہا کہ ریونیو محصولات کو بہتر بنانے کیلئے تمام ممبران کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے انہوں نے زور دیا کہ ریونیو محصولات میں اضافے سے ترقی کی شرح کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار گروتھ کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

درین اثناء وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈوئنگ بزنس ریفارمز سٹریٹیجی 2016 ء پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی سیکرٹری خزانہ نے وزیر خزانہ کو کاروبار کو کرنے کے حوالے سے دس اہم انڈیکیٹر میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا ان انڈیکیٹرز میں کاروبار کو شروع کرنا تعمیراتی حدود کو ڈیل کرنا بجلی حاصل کرنا‘ پراپرٹی کو رجسٹرڈ کروانا‘ کریڈٹ کے حوالے سے معاملات چھوٹے سرمایہ کاروں کا تحفظ کرنا‘ ٹیکس ادا کرنا‘ بارڈر سے باہر ٹریڈنگ کرنا اور کنٹریکٹ کو نافذ کرنا شامل ہیں۔

فنانس سیکرٹری نے کاروبار کو آسان بنانے کے انڈیکس میں ملکی رینکنگ کو بہتر کرنے کے حوالے سے بھی کچھ اقدامات تجویز کئے۔ فنانس منسٹر نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ اس کاروبار کو آسان کرنے کے انڈیکس کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیر خزانہ نے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اس معاملات پر بات چیت کرنے پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کار اور کاروباری لوگوں سمیت غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی ہر طریقے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے کاروبار کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :