فیصل آباد کے تاجروں نے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ مستر د کردیا

کمر توڑ مہنگائی میں مبتلا قوم زندہ گور ہونے سے بچانے کیلئے اس اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے ٬ مطالبہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) فیصل آباد کے تاجروں نے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مسائل و مشکلات میں گھری حکومت بلخصوص وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی میں مبتلا قوم زندہ گور ہونے سے بچانے کیلئے اس اضافہ کو فی الفور واپس لیا جائے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا ٬انجمن تاجران موٹر مارکیٹ کے چیئرمین و ایگزیکٹو ممبر FCCIمحمد اصغر اور سینئر رہنمائوںنے گیس کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے٬عوام کو سہولتیں بہم پہنچانے ٬روزگار کے مواقع بڑھانے کاروبار تجارت و صنعت کاری میں وسعت و ترقی اور پیداواریت بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے کا دعوٰی کر رہی ہے لیکن دوسری طرف ٹیکسوں اور قیمتوںمیں اضافہ کرکے عوام پر معاشی بوجھ بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کو بیورو کریسی کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھااور قیمتوں میںاجافے کا سلسلہ یونہی جاری رہا تونہ صرف عوام کو روز گار فراہم کرنے والی باقی ماندہ صنعتیں بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائیگا اور ملک کے لاکھوں* محنت کش بے روزگاری کی زندگی بسر کرنے پ مجبور ہوجائینگے بلکہ اس اضافے کے نتیجہ میں ملک میں مہنگائی کانیا سیلاب امنڈ آئیگا سینئروائس چیئر مین مرزا طالب صدیق بیگ اور سینئر رہنمائوں میاں شاہد گوگی٬شیخ سعید ٬ چوہدری اکرام ٬٬مرزا اشرف مغل٬حاجی شمشاد٬ حاجی سلیمان ٬مرزا اشرف مغل نے حکومت پر زور دیا جبکہ اسکے اقتدار کی مدت میں 18 ماہ رہ گئے ہیں حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کی بجائے قوم کو ریلیف دینے کا وعدہ پورا کری

متعلقہ عنوان :