وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کے لیے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں٬ رانا شاہد محمود

سفید چھڑی کے عالمی دن کو منانے کا مقصد نابینا افراد کی صلاحیتوں کو پہنچاننے ٬انکو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے عزم کا اعادہ ہے٬ سیمینار سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:59

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے معذور افراد کے لیے قابل تحسین اقدامات کیے ہیں۔سپیشل افراد کو ملازمیتںاور وظائف دیے جا رہے ہیں ۔سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میںسپیشل افراد کو بہترین سہولیات کے ساتھ تعلیم فراہم کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارڈسڑکٹ آفیسرسوشل ویلفئیررانا شاہد محمودنے سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈڈسڑکٹ برانچ بہاول نگر کے زیر اہتمام چشتیاں میں المحفوظ مرکزفاطمہ پلازہ قاضی والہ روڈ پر آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میںڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر چشتیاں اظہار خالد ٬میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرچشتیاںرخسانہ شاہین٬ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرڈاہرانوالہ بشیر احمد٬پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈڈسڑکٹ برانچ بہاول نگر کے عہدیداروں٬این جی اوز کے نمائندوں اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر چشتیاں کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسڑکٹ آفیسرسوشل ویلفئیررانا شاہد محمودنے مزید کہا کہ سفید چھڑی کے عالمی دن کو منانے کا مقصد نابینا افراد کی صلاحیتوں کو پہنچاننے اورانکو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے عزم کا اعادہ ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ سماجی ڈھانچے اور مضبوط خاندانی بندھن کی بدولت سپیشل افراد ہمارے معاشرے میں زیادہ توجہ اور محبت حاصل کرتے ہیں اور یہ ہماری عمدہ روایات کی عکاسی ہے کہ سپیشل افراد اپنے خاندانوں سے جڑے رہتے ہیں اور جسمانی محرومی انکو معاشرے اور خاندان کی اکائی سے محروم نہیں کرتی۔سیمینار کے اختتام پر واک بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :