پشاور سمیت صوبے بھر میں غیررجسٹرافغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے پندرہ اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں غیررجسٹرافغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے پندرہ اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی۔ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ بھی دو دن کی تعطیلات کے بعد جمعرات کے روز سے شروع ہو گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پندرہ اکتوبر تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی۔ پشاور سمیت ملک بھر سے اب تک دولاکھ چالیس ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف پولیس ٬ایلیٹ فورس ٬ فرنٹیئر کانسٹیبلری حصہ لینگے۔غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے لئے تیاریاں شرو ع کردی گئی ہیں ابتدائی مرحلے میں پشاور میں گرینڈ آپریشن کیا جائے گا اور مرحلہ وار طور پرغیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

سولہ اکتوبر سے شروع ہونے والے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے اثاثوں کو ضبط کرنے کی اجازت بھی صوبائی اور وفاقی حکومت سے طلب کی گئی ہے جبکہ ان کی گاڑیوں کو بھی ضبط کیا جائے گا ان کے دکانوں کو سیل کیا جائے گا۔ پشاور سمیت ملک بھر میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو آئندہ سال کے مارچ تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کی صوبائی حکومت نے مخالفت بھی کی ہے صوبے بھر میں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے خوف کے باعث رضا کارانہ طور پرواپسی کے سلسلے میں مزیدتیزی بھی آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :