خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 2005زلزلے میں تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے وفاق کو خط ارسال کردیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 2005زلزلے میں تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے وفاق صوبے میں تباہ شدہ سکولوں کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔ وزیر تعلیم خیبر پختونخوا محمد عاطف خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں 2005کے زلزلے میں تباہ شدہ سکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

وفاق کو کئی مرتبہ سکولوں کی بحالی کے لیے آگاہ کیا گیا تھا تاہم کوئی اقدامات نہیں کیے گئے٬ مراسلے میں کہا گیاہے کہ صوبے کے زلزلہ متاثرہ سکولوں پر وفاق ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کررہا ٬ مراسلے کے مطابق خیبر پختونخوا کے زلزلے سے متاثرہ سکولوں کی بحالی کے لیے وزیر اعظم نے 4ارب روپے کا اعلان کیا تھا ٬جو ابھی تک صوبائی حکومت کو موصول نہیں ہوئے۔ مراسلے کے مطابق فروری 2016میں ہونے والے وزرا تعلیم کانفرنس میں سکولوں کی بحالی کے مسلے کو اجاگر کیا گیا تھا ٬ تاہم اب تک کوئی شنوائی نہ ہوئی۔