کنور نوید نے بانی متحدہ کی تقریر سن کر کارکنوں کو مشتعل کیا٬ جے آئی ٹی رپورٹ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)سانحہ 22 اگست میں گرفتار ایم کیو ایم کے ایم این اے کنور نوید جمیل کی جے آئی ٹی مکمل ہو گئی۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کنور نوید جمیل کا تعلق ایم کیو ایم بانی متحدہ گروپ سے ہے۔ کنور نوید جمیل نے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے٬ اس کے باوجود ملزم کنور نوید جمیل نے 22 اگست کو الطاف حسین کا خطاب سنا اور اس کے بعد کارکنوں کو اشتعال انگیزی کی ہدایت کی۔