ایم کیو ایم لندن کی پریس کانفرنس ٬رینجرز نے صحافیوں کے کارڈز چیک کرکے پریس کلب میں جانے کی اجازت دی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ایم کیوایم لندن کی کراچی پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے قبل رینجرز نے پریس کلب کا انتظام سنبھال لیا۔ اس موقع پر صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔کراچی پریس کلب کے مرکزی گیٹ پر رینجرزکے جوان تعینات کردئے گئے ۔ پریس کلب کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری موجود رہی۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے اندر ایم کیوایم لندن کے رہنما پریس کانفرنس کرنے پہنچ چکے تھے ۔

اس پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے آنے والے صحافیوں کو سخت دشواری کاسامنا کرناپڑا۔ اس صورتحال کے دوران صحافیوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی جس کو پریس کلب انتظامیہ نے روکوادیا۔رینجرز کا موقف تھا کہ صحافیوں کو کارڈ دکھاکر پریس کلب میں جانے کی اجازت ہے جنہیں بعد ازاں کارڈ دکھا کر کلب میں جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :