Live Updates

عمران خان نے اسلام آباد کے احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب کے ضلعی صدور کوٹاسک سونپ دیا

ایک ہزار سے کم کارکنان لانے والے ضلعی صدر کیخلاف ایکشن کا عندیہ ٬کشتیاں جلا کر اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا‘سربراہ پی ٹی آئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد کے احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب کے ضلعی صدور کوٹاسک سونپ دیا ٬ ایک ہزار سے کم کارکنان لانے والے ضلعی صدر کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ دیدیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عہدیداروںکے اجلاس میں رائے ونڈ جلسہ بھی زیر بحث آیا جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کی غلط حکمت عملی پر ان کی سرزنش کی گئی جبکہ شیخوپورہ٬ گوجرانوالہ ٬ سیالکوٹ کے کارکنان کوتیس ستمبر کا جلسہ کامیاب بنانے پرمبارکباد دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران عہدیداروں کو کہا کہ کشتیاں جلا کر اسلام آباد کا رخ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے احتجاج کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنوں سے روزانہ کی بجائے ہر لمحے رابطے رکھے جائیںاور انہیں ملک کے مستقبل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کیلئے قائل کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان نے پنجاب کے ہر ضلعی صدر کو تاکید کی ہے کہ ہر ضلعی صدر ایک ہزار کارکنوں کو اسلام آباد دھرنے میں لانے کا پابند ہوگاجوضلعی صدر مطلوبہ کارکن لانے میں ناکام رہا جبکہ ناکامی کی صورت میں عہدیدار کے خلاف ایکشن کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات