تیسری بار ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کریں گے٬ حاجی نسیم الرحمان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )کے ریجنل چئیرمین حاجی نسیم الرحمان نے کہا ہے کہ امسال انکا گروپ تیسری بار ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2017 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرے گا جبکہ مخالفین کو اس بار بھی ناکامی کا سامنا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

یو بی جی کے ریجنل چئیرمین حاجی نسیم الرحمان ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس میں وفاقی چیمبر کے چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل ٬ مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مردان چیمبر آف سمال ٹریڈزرکے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخالف پینل کو صدارتی امیدوار تک نہیں مل سکے۔

انھوں نے کہا کہ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے مابین اتحاد نظریات کی بنیاد پر نہیں بلکہ مفادات کی بنیاد پر ہوا ہے مگر اسکے باوجودوہ الیکشن میں تیسری بار شکست کے اندیشہ میں مبتلاء ہیں۔ اس موقع پر مردان چیمبر اور مردان چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے نمائندوں نے غیر مشروط طور پر یو بی جی حمایت کا اعلان بھی کیا۔