صوبہ بھر کے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈکیا جائے گا٬ رانا ارشد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:04

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء)مشیر وزیر اعلیٰ و پارلیمانی سیکر ٹری انفار میشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہاہے کہ صوبہ بھر کے خصوصی بچوں کی تعلیم و تر بیت کیلئے تقریبا ایک ارب روپے کی لاگت سے خصوصی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈکیا جائے گا٬تاکہ ان اداروں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے اورزیادہ سے زیادہ بچوں کو باآسانی داخلہ میسر آسکے اوروہ معاشرے کا اہم فرد بن سکیںاور اعلی ہنر مند ی کی تربیت حاصل کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے ہفتہ کویہاں خصوصی بچوں کے والدین سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ا ن خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے جدید معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنا شروع کر دیا ہے٬انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کا عمل میں لایا جائے گا٬اسی طرح طالبات کیلئے گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیکنڈری سکولوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے٬ انہوں نے کہا کہ پہلے سے قائم 8 گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز کی مڈل سے سیکنڈری اور پرائمری سے مڈل تک سکولوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔