ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کی درجہ حرارت سبی 41٬ تربت40٬ لسبیلا 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :