واپڈا کی جانب سے 9سے زائد ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

تکمیل سے قومی گرڈ میں 10738میگا واٹ سستی بجلی کا اضافہ ہوگا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) واپڈا کی جانب سے 9سے زائد ہائیڈرو پاور منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے٬منصونوں کی تکمیل سے قومی گرڈ سسٹم میں 10738میگا واٹ سستی بجلی کا اضافہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو واپڈا حکام نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور 969میگا واٹ٬تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ 1410میگا واٹ٬تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ 1410میگا واٹ٬داسو (پہلا مرحلہ)2160میگا واٹ۔

کرم تنگی(پہلا مرحلہ)18.9میگا واٹ٬دیامر بھاشا ڈیم 4500میگا واٹ٬خیال خوڑ128میگا واٹ اور ہرپو پراجیکٹ34.5میگاواٹ کا منصوبہ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیلم ٬جہلم ٬ تربیلا اور گولن گول منصوبوں سے رواں سال دسمبر تک قومی گرڈ کو 2487میگا واٹ بجلی کی فراہمی شروع کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ 2019تک ہرپو ہائیڈرو پاور سے 34.5میگا واٹ اور 2020تک داسو(پہلے مرحلہ) سے 2160میگا واٹ بجلی کی پیداوار کا آغاز کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :