ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائینگی٬ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں و کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائینگی۔عالمی سطح پر پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے فضا بہتر ہو رہی ہے ۔پاکستان کو معیشت اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو یہاں کاروبار کیلئے حکمت عملی پر عملدرآمد میں پیشرفت کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو کاروبار کیلئے مواقع سے متعلق اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ان اقدامات میں کاروبار کا آغاز٬بجلی اور قرضوں کا حصول٬جائیداد کی رجسٹریشن٬سرمایہ کاروں کا تحفظ٬ٹیکسوں کی ادائیگی٬سرحدوں کے پار تجارت٬اور معاہدوں پرعملدرآمد شامل ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ تعاون کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ ملکی اور غیر ملکی سرمای کاروں اور کاروباری افراد کو تمام سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معیشت اور امن و امن کی صورتحال میں بہتری کا مکمل فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :