مسافر ویگنوں اور کوچز میں غیرقانونی گیس اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی

�ے زائد ویگنوںاور کوچز کو غیر قانونی گیس اور ایل پی جی کے سلنڈر لگانے پر بند کر کے مالکان کو جرمانے عائدکیے گئے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ڈی سی اولاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کے مختلف علاقوںمیں مسافر ویگنوں اور کوچز میں غیرقانونی گیس اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے بتایاکہ ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار ٹیموںنے بابو صابو اور شاہدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے 20سے زائد ویگنوںاور کوچز کو غیر قانونی گیس اور ایل پی جی کے سلنڈر لگانے کی وجہ سے بند کر دیا ہیںجبکہ ان مسافر ویگنوں اور کوچز کے مالکان کو جرمانے بھی عائدکیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :