سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ملیرکے گرفتارافسر رضوان کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیاگیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) مقامی اینٹی کرپشن عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ملیرکے گرفتارافسر رضوان کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیاہے۔ہفتہ کو مقامی اینٹی کرپشن عدالت میں رشوت طلب کرنے کے الزام میں گرفتارسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ملیرکے افسر رضوان کو پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مدعی ذیشان نے رضوان کے خلاف رشوت طلب کرنے کی درخواست اینٹی کرپشن عدالت میں دائر کی تھی۔

دوران سماعت اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان رضوان کو 20ہزار روپے کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش باقی ہے لہذاملزم کو جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کیاجائے۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعاکومنظور کرتے ہوئے ملزم کو4روزہ جسما نی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :