ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ ٬ملزمان 17اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) مقامی اینٹی کرپشن عدالت نے ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان ٹینکر ڈرائیورسجاد اور منیر کو 17 اکتوبر تک جسما نی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا ہے۔ہفتہ کو مقامی اینٹی کرپشن عدالت میںماڑی پور روڈ سے گرفتارایرانی پٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث 2ملزمان کوپیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت اینٹی کرپشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ماڑی پورسے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 10ہزارایرانی پٹرول برآمدہواہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش باقی ہے لہذاملزمان کو جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کیاجائے۔عدالت نے اینٹی کرپشن کی استدعاکومنظور کرتے ہوئے ملزمان ٹینکر ڈرائیورسجاد اور منیر کو 17 اکتوبر تک جسما نی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :