لوگوں کا بھوکے سونا آئی ایم ایف سے ایوارڈ لینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، مراد راس

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:01

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 اکتوبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود چار کروڑ لوگوں کا بھوکے سونا آئی ایم ایف سے ایوارڈ لینے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے انٹرنیشنل فوڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خزانہ کو گلوبل ہنگر انڈیکس میں پاکستان کاگیارہویں نمبر پر آنا نظر نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

گڈ گورننس اور معیشت کی ترقی کے جھوٹے راگ الاپنا مسلم لیگ ن کی حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے پاکستان وافر مقدار میں اناج پیدا ہوتا ہے‘ اعلیٰ درجے کی سبزیاں اور پھل دستیاب ہیں اور ہم زرعی اجناس کپاس‘ گنا ‘ گندم اور پھلوں سے زرمبادلہ کماتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود عوام بھوکے سو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بیس ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمانے کے شوق میں حکومت نے عوام کو بھوکااور مکمل غذائیت سے محروم رکھا ہوا ہے جبکہ یہ زرمبادلہ سے ہماری حکمران اشرافیہ اور مراعات یافتہ مخلوق کی عیش و عشرت پر خرچ ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :