وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس کی ملاقات

قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے حوالے سے بات چیت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ہفتہ کو یہاں پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیراطلاعات٬ نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کو بے نقاب کر ناہے٬ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ظفر عباس نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی معاملات پر ڈان ملکی مفاد کا تحفظ اور ذمہ دارانہ کردار اداکرتا رہے گا ۔ ایڈیٹر ڈان کی طرف سے معاملے کی انکوائری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :