لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء برادری کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء برادری کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی جس کی وجہ سے کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا اور نہ صرف سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ مختلف عدالتوں میں پیشی کے سلسلے میں آئے ہوئے ملزمان کو نئی تاریخیں دے کر بخشی خانے سے جیل بھیجا جاتا رہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب بار کونسل کے امور میں مداخلت کے خلاف گزشتہ دو روز سے ہڑتال کررکھی ہے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :