محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر------- -"صحت تعلیم سے -" کتاب کی کاپی ینگ ڈاکٹرز سے حاصل کرلی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) محکمہ صحت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر------- -"صحت تعلیم سے -" کتاب کی کاپی ینگ ڈاکٹرز سے حاصل کرلی۔میو ہسپتال کے ڈاکٹروں کی جانب سے سکولوں کے بچوں اور اعوام کے لئے تیار کی جانے والی کتاب میں 34 مہلک بیماریوں پر تفصیلات شامل کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

YDA پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی اور دیگر ڈاکٹرز کی جانب سے کتاب اس لیے ترتیب دی گئی ہے کیونکہ پچھلے چارسال میں ڈینگی سے 150افراد--٬ خسرہ سے 230 بچی- خناق سے 45 افراد اور کانگو سے 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سکولوں کے بچوں کو آگاہی دینے کے لیئے محکہ تعلیم کی جانب سے نصاب میں شامل کی جانے والی کتاب میں صرف ڈینگی سے متعلق معلومات موجود ہیں جو کہ ناکافی ہیں ۔

میو ہسپتال کے شعبہ میڈیسن اور پیڈز کے 20 ڈاکٹروں کی جانب سے ترتیب کی گئی کتاب مستقبل میں ہزاروں جانیں بچانے کا باعث بنے گی۔اور YDA نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اسے نصاب کا حصہ بنانے کی اپیل کی ہے۔ (ایم سلیمان)