سینکڑوں طلبا فرسٹ ائیر کے پیپرز مفت ری چیک کرانے بورڈ آفس پہنچ گئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)سینکڑوں طلبا فرسٹ ائیر کے پیپرز مفت ری چیک کرانے بورڈ آفس پہنچ گئے٬ طلبا وطالبات کی لمبی قطاریں٬ ناقص انتظامات پر لارنس روڈ پر شدید ٹریفک جام٬ بچوں کے ساتھ والدین بھی پیپرز ری چیک کرانے کیلئے پریشان ہیں۔فرسٹ ائیر کے پیپر غیرتجربہ کار اساتذہ سے چیک کرائے جانے پر ہزاروں طلبا اپنے پیپرز ری چیک کرانے کیلئے بورڈ آفس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بورڈ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث طلبا کے ساتھ انکے والدین کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ والدین کہتے ہیں کہ وہ بورڈ کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔طلباء کے مطابق بورڈ آفس میں معلوماتی ڈیسک نہیں قائم کیا گیا٬ انتظامات ایسے ہیں کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہاکہ درخواست کہاں جمع کرانی ہے۔طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ انتظامیہ جان بوجھ کر انہیں اٴْلجھا رہی ہے تاکہ وہ بعد میں اپیل نہ کرسکیں۔ طلبا نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے پیپر صحیح طرح چیک نہ ہوئے تو پھر دوبارہ احتجاج ہوگا۔ (ایم سلیمان)