مسلم لیگ (ق) لائرز ونگ کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لائرز ونگ نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پی ایم ایل (ق) لائرز ونگ کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت عالمگیر ایڈووکیٹ نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جہانگیر اے جوبا ایڈووکیٹ٬ محمد بشارت راجہ ایڈووکیٹ٬ عبدالرزاق ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو جانبدارقرار دیا گیا اور ان کے خلاف قانونی چارہ کوئی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریمارکس پر بھی غور کیا گیا۔ (اے ملک)