غیرمعیاری گیس سلنڈروں کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون ‘ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دکانیں بند کردیں

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں غیرمعیاری گیس سلنڈروں کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ضلعی حکام نے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دکانیں بند کردیں جبکہ ان ٹیموں نے غیرمعیاری سلنڈروں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے 20 سے زائد ویگنوں اور کوچوں کے سلنڈر اتار لئے ہیں جبکہ ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے کرتے ہوئے ان کی گاڑیاں بھی بند کردی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ان سلنڈروں کا کاروبارکرنے والے سینکڑوں افراد نے دکانوں کی بندش کے خلاف ٹائون ہال کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ مظاہرین نے دکانوں کی بندش کو روزگار چھیننے کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس والے اور ضلعی انتظامیہ ان کی دکانوں کو بند کررہی ہے جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ روزگار کی بحالی کیلئے ان کی بند دکانیں کھولی جائیں۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :