جوڈیشل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اور محکمانہ امتحانات کو موثر بنانے کیلئے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اور محکمانہ امتحانات کو موثر بنانے کیلئے دو الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی نے ان کمیٹیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں ایک 3رکنی پرفارمنس ایلوایشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ (اے ملک)