ْمحکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کے ترقیاتی کاموں کیلئے 5 کروڑ 90لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے لاہور چڑیا گھر کے ترقیاتی کاموں کیلئے 5 کروڑ 90لاکھ روپے کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس رقم سے لاہور چڑیا گھر کی سات کنال ویران اراضی کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ نئے ٹیوب ویل کی تنصیب٬ کار پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ اور جانوروں کے پنجروں کی مرمت منصوبے کا حصہ ہیں۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :