سپریم کورٹ میں وکالت کرنے والے وکلاء کی سہولت کیلئے لاہور سے اسلام آباد تک شٹل سروس کا اجرا کردیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سپریم کورٹ میں وکالت کرنے والے وکلاء کی سہولت کیلئے لاہور سے اسلام آباد تک شٹل سروس کا اجرا کردیا ہے جو روزانہ صبح 4بجے سپریم کورٹ کے وکلاء کو لیکرسپریم کورٹ اسلام آباد جائے گی اور اسی دوپہر وکلاء کو لیکر اسلام آباد سے لاہور پہنچائے گی۔

(جاری ہے)

شٹل سروس کی افتتاحی تقریب جو ہفتہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں منعقد ہوئی اس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اسد منظور بٹ٬ نائب صدر تابندہ ارسلان٬ بدر منیر اور دیگر وکلاء رہنمائوں نے شرکت کی۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :