شہر کی تینوں کچہریوں کے داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)پنجاب حکومت نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سیشن کورٹ سمیت شہر کی تینوں کچہریوں کے داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں سینئر سیشن جج شازب سعید اور شیر عباس کو منصوبے کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے حوالے سے چیف آفیسر شیر عباس نے کیمرے لگانے کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ (قیوم زاہد)