پشاور میں رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ ایک لاکھ تیس ہزار افغان مہاجرین واپس چلے گئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ ایک لاکھ تیس ہزار افغان مہاجرین واپس چلے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر سے دو لاکھ چالیس ہزار افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں سب سے زیادہ افغان مہاجرین پشاور سے واپس چلے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں افغان کالونی بورڈ ٬ تہکال ٬ارمڑو ٬ پھندو ٬ جی ٹی روڈ ٬رنگ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ جاری ہے افغان مہاجرین کے رضا کارانہ واپسی کے باعث پراپرٹی کا کاروبار بھی بری طور پر متاثرہو چکا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاور سے غیر رجسٹرڈ 80ہزار افغان مہاجرین اور رجسٹرڈ پچاس ہزار افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں جبکہ سب سے زیادہ غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں ۔ پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگراضلاع سے چلنے جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد پشاو ر کی نسبت کم ہے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :