کراچی میںاحتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میںسابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت 27اکتوبرتک ملتوی کردی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی میںاحتساب عدالت نے کرپشن کے الزام میںسابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرملزمان کے خلاف ریفرنس کی سماعت 27اکتوبرتک ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق کراچی میںاحتساب عدالت نے گیس کمپنیوںکوغیرقانونی ٹھیکے دیکرملکی خزانے کو17ارب روپے نقصان پہنچانے کے متعلق نیب کی جانب سے سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگر ملزمان دائرریفرنس کی سماعت ملزمان کووکلاء کے ریفرنس کی کاپیاںفراہم نہ کرنے کے متعلق اعتراض پر29اکتوبرتک ملتوی کردی ملزمان کے وکلاء نے عدالت کوبتایاکہ نیب نے 25گواہوںکے بیانات قلمبندکئے تھے جبکہ عدالت میں صرف ان 8گواہوںکے بیانات کی کاپیاںپیش کی گئی ہیںجونیب کے حق میںہیںجوکہ بنیادی قوانین کی خلاف ورزی ہے عدالت نے آئندہ سماعت پرجرح کے لیے نیب کے وکیل کوطلب کرلیا ہے آئندہ سماعت پرملزمان کے وکلاء کے اعتراضات پرنیب کاوکیل دلائل دے گا۔

۔

متعلقہ عنوان :