کرپشن کیس :ڈاکٹر عاصم پیش نہ ہونے پر مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی

عبد القادر پٹیل کی درخواست ضمانت مسترد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی میںانسداددہشت گردی کی عدالت میںدہشت گردوںکوعلاج کی سہولیات فراہم کرنے کے متعلق مقدمہ میںمرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم حسین کو پیش نہ کرنے پرسماعت 5نومبرتک ملتوی کردی گئی جبکہ عدالت نے عبدالقادرپٹیل کی درخواست ضمانت مستردکردی تفصیلات کے مطابق کراچی انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوںکوعلاج اوراس میں سہولت کاری فراہم کرنے کے متعلق درج مقدمہ کی سماعت ہفتہ کے روزہوئی سماعت کے دوران مقدمہ کے مرکزی ملزم سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین پیش نہیں ہوئے جبکہ دیگرملزمان جن میں میئرکراچی وسیم اختر پیپلزپارٹی کے رہنماء عبدالقادرپٹیل ٬پاک سرزمین کے انیس قائم خانی کوجیل سے عدالت میںپیش کیاگیاسماعت کے دوران عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل سے پوچھاکہ مذکورہ مقدمہ میںفردجرم عائد کرنی ہے مقدمہ کامرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم حسین کہا ہے اس کوعدالت میںکیوپیش نہیں کیاگیا جس پرملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ڈاکٹرعاصم حسین کاایک مقدمہ احتساب عدالت میں بھی زیرسماعت تھاڈاکٹرعاصم کی طبعیت پہلے ہی ناسازتھی احتساب عدالت میں ڈھائی گھنٹے تک بیٹھے رہنے سے ان کی قمرمیںتکلیف بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے ان کوفوری طورپرطبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جس پرعدالت نے سماعت 5نومبرتک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کی حاضری کویقینی بنایاجائے تاکہ ملزمان پرفرد جرم عائد ہوسکے عدالت نے ملزم پیپلزپارٹی کے رہنماء عبدالقادرپٹیل کی درخواست ضمانت بھی مسترد کردی اس سے قبل عدالت نے مذکورہ درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھاواضح رہے کہ عدالت اس سے قبل مذکورہ مقدمہ میںدیگرگرفتارملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کرچکی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :