ایم کیوایم میں مائنس ون ہوسکتا ہے نہ ممکن ہے۔ایم کیوایم کی عبوری رابطہ کمیٹی

ایم کیوایم کے لوگوں کو توڑکرپہلے ایم کیوایم حقیقی اوراب پاک سرزمین پارٹی بنائی گئی،فاروق ستار نے دھوکے سے آئین میں ترمیم کرکے الطاف حسین کو پارٹی سے نکال دیا،بانی ایم کیوایم الطاف حسین پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:39

ایم کیوایم میں مائنس ون ہوسکتا ہے نہ ممکن ہے۔ایم کیوایم کی عبوری رابطہ ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2016ء) :ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرحسن ظفرعارف نے کہاہے کہ ایم کیوایم میں مائنس ون ہوسکتا ہے نہ ممکن ہے،کسی سے بھی پوچھ لیں وہ کہے گا ووٹ الطاف حسین کا ہے، ایم کیوایم کے لوگوں کو توڑ کرپہلے ایم کیوایم حقیقی اور اب پاک سرزمین پارٹی بنائی گئی،فاروق ستار نے دھوکے سے آئین میں ترمیم کرکے الطاف حسین کو پارٹی سے نکال دیا، بانی ایم کیوایم الطاف حسین پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔

انہوں نے کنورخالدیونس،مومن خان ،اسحاق اور امجداللہ ودیگر ارکان کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کی تیسری بڑی جماعت ہے۔طلبہ تنظیم کے سرگرم کارکن کے قتل سے جنم لیا۔الطاف کی شبانہ روز محنت سے طلبہ تنظیم نے متحدہ قومی مووومنٹ کی شکل اختیار کی۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم نے محروم طبقات میں سوچ پیداکی،اس جماعت نے محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو پارلیمنٹ تک پہنچایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایم کیوایم کو خفیہ قوتوں نے 1991میں اس تحریک کے کچھ لوگوں کے ضمیرخرید کرحقیقی ایم کیوایم بنایا۔اس تمام کے باوجود مہاجر برادری نے اس حقیقی کو مستردکردیا۔اس کے بعد بھی ایم کیوایم کو کمزورکرنے کی سازشیں جاری رہیں۔ایم کیوایم تمام سازشی ہتھکنڈوں کے باوجود آگے بڑھتی رہی۔اب ایم کیوایم کے لوگوں کو توڑ کرپاک سرزمین پارٹی بنائی گئی۔

پھرکوشش کی گئی کہ اس میں تمام کارکنوں کو شامل کیا جائے،کروڑوں کے بنگلے،عالی شان گاڑیاں پاک سرزمین پارٹی کو دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے دفاترز کو سیل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار،عشرت العباد ،خالدمقبول نےبانی ایم کیوایم کوقیادت سےدستبرداری کامشورہ دیا۔ پھر23اگست کو فاروق ستار نے پریس کانفرنس کی تو بانی متحدہ نے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی پاکستان کے سپردکردیے۔

کچھ لوگوں نے بانی متحدہ کے ساتھ بے وفائی کی۔اور آئین میں ترمیم کرکے الطاف حسین کو پارٹی سے نکال دیا،تاریخ میں ایسا نہیں ہوا تحریک قائد کیساتھ کھڑےہونےکے بجائے قائد کو قربان کردیا ہو۔فاروق ستار ،خالدفاروق سمیت چند لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔عامرخان نے ایک بار پھر تحریک کو دھوکہ دیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ بے گناہ کارکنوں اور ذمہ داروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیاجائے۔

جبکہ بانی ایم کیوایم الطاف حسین پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ نائن زیرومرکزکو فوری کھول دیاجائے۔اس سے قبل ساتھی اسحاق نے کہا کہ موجودہ رابطہ کمیٹی کو بانی ایم کیوایم نے بنایا ہے۔پروفیسرظفر نے کہا کہ ایم کیوایم کوسیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت دی جائے۔بانی ایم کیوایم دومرتبہ 22اگست کےالفاظ واپس لےچکے ہیں۔

بانی ایم کیوایم کئی بار کہہ چکےہیں کہ پاکستان ان کامادروطن ہے اورپاکستان کے خلاف کبھی نہیں جاسکتے۔انہوں نے کہا کہ قومی،صوبائی اسمبلی کےتمام ارکان "فاروق ستاراینڈ کمپنی" کےساتھ ہیں، یہ بات درست نہیں،یہ بات غلط ہےکہ تمام اراکین اسمبلی اورسینیٹرزفاروق ستارکےساتھ ہیں۔کئی لوگ ہمارے ساتھ ہیں جنہیں وقت آنے پر منظر عام پر لائیں گے۔ہمارےپاس کئی اراکین کےاستعفےموجود ہیں جووقت پرسامنےلائیں گے لیکن یہ بات درست ہے کہ ایم کیوایم فاروق ستار کے نام پررجسٹرڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی پرمقدمہ چلنےکامقصدیہ نہیں وہ غدارہے،اسکی حمایت کرنابھی غداری نہیں۔