ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کی کراچی پریس کلب میں پہلی پریس کانفرنس

پریس کلب کے اطراف میں رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری تعینات،پریس کلب کی طرف جانیوالےراستے بند،صحافتی تنظیموں کااظہارتشویش،نہیں چاہتے کہ پریس کلب میں پاکستان مخالف بات کی جائے۔رینجرزذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:02

ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان کی کراچی پریس کلب میں پہلی پریس ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2016ء) :ایم کیوایم لندن رابطہ کمیٹی کے ارکان پریس کانفرنس کیلئے کراچی پریس کلب پہنچ گئے، کراچی پریس کلب کے اطراف میں رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن اسحاق اور امجداللہ کی پہلی پریس کانفرنس کرنے کیلئے پریس کلب پہنچ گئے ہیں۔

جس کے باعث رینجرز اور پولیس نے پریس کلب کی طرف جانیوالے راستوں کو بند کردیاگیا۔

(جاری ہے)

رینجرزنے پریس کلب کے گیٹ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا جبکہ صحافیوں کو شناخت کے بعد پریس کلب میں جانے دیا گیا۔رینجرزنے تمام دروازے بند کردیے۔جس پر صحافیوں نے شدیدتشویش کا اظہار کیا۔رینجرزذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پریس کلب میں پاکستان مخالف بات کی جائے۔پریس کلب پہنچنے والوں میں کنورخالدیونس،پروفیسرظفر،مومن خان ودیگر ارکان بھی شامل ہیں۔واضح رہے ایم کیوایم لندن نے گزشتہ روز اپنی نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔جس پربانی متحدہ نے سینئررہنماؤں کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔